ہندوتوا نظریے نے بھارت کو نفرت، خوف اور انتقام کی آگ میں جھونک دیا

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے بریلی میں ہندوتوا نظریے کے زیر اثر مودی حکومت کا مسلم دشمن چہرہ بے نقاب ہو گیا، مودی راج میں اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کا بھارت میں جینا دوبھر ہوگیا،ہندوتوا نظریے نے بھارت کو نفرت، خوف اور انتقام کی آگ میں جھونک دیا۔تفصیلات کے مطابق مودی حکومت کی مسلم دشمن پالیسیوں نے ظلم و جبر کی نئی داستان رقم کر دی۔کانپور سے …

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے بریلی میں ہندوتوا نظریے کے زیر اثر مودی حکومت کا مسلم دشمن چہرہ بے نقاب ہو گیا، مودی راج میں اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کا بھارت میں جینا دوبھر ہوگیا،ہندوتوا نظریے نے بھارت کو نفرت، خوف اور انتقام کی آگ میں جھونک دیا۔تفصیلات کے مطابق مودی حکومت کی مسلم دشمن پالیسیوں نے ظلم و جبر کی نئی داستان رقم کر دی۔کانپور سے شروع ہونے والے ’’آئی لو یو محمد‘‘ سے متعلق احتجاج پر اتر پردیش حکومت نےبدلے میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ کےحکم پر احتجاج روکنے کی آڑ میں مسلم املاک پر بلڈوزر پھیرے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش بریلی انتظامیہ کا اتحادِ ملت کونسل کے مسلمان رہنماؤں کی جائیدادوں کو انتقامی کارروائی میں مسمار کر دیا گیا،اتر پردیش کی حکومت کے حکم پر مسلمان رہنماوں کے گھر بھی ہنگاموں کے بعد سیل کر دیا گیا، بلڈوزر کارروائی کے بعد مسلم آبادی میں خوف و ہراس، بریلی پولیس کا محاصرہ جاری ہے، انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سروسز بند، شہری خوف و بے چینی میں مبتلاہیں،اب تک 83 افراد گرفتار، 2000 ایف آئی آر میں نامزد جبکہ کریک ڈاؤن کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے، جمہوریت کے لبادے میں چھپی مودی آمریت نے بھارت کو خوف و جبر کی ریاست بنا دیاہے۔بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے سانس لینا بھی خطرہ بن چکا ہے۔