وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی زیر صدارت متروکہ وقف املاک کے انتظامی اور آپریشنل امور بارے جائزہ اجلاس

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت بدھ کو وزارت مذہبی امور میں متروکہ وقف املاک کے انتظامی اور آپریشنل امور کے بارے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر سید عطاء الرحمن ، ایڈیشنل …

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت بدھ کو وزارت مذہبی امور میں متروکہ وقف املاک کے انتظامی اور آپریشنل امور کے بارے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر سید عطاء الرحمن ، ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران بورڈ سے متعلق مختلف انتظامی اور آپریشنل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔