پارلیمنٹ لاجز میں صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی پارلیمنٹ لاجز کے دورہ کے موقع پر ہدایت

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے ہائوس اینڈ لائبریری کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ لاجز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر کمیٹی ممبران اعجاز حسین جاکھرانی، نبیل …

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے ہائوس اینڈ لائبریری کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ لاجز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر کمیٹی ممبران اعجاز حسین جاکھرانی، نبیل احمد گبول، محمد معین عامر پیرزادہ، قومی اسمبلی، وزارت داخلہ اور سی ڈی اے کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

ڈپٹی سپیکر نے زیر تعمیر 104 نئے لاجز اور سرونٹ کوارٹرز کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ سی ڈی اے کے اعلی حکام نے زیر تعمیر نئے لاجز سے متعلق جاری کام پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو بریف کیا۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور کمیٹی ممبران نے زیر تعمیر 104 نئے لاجز اور سرونٹ کوارٹرز کے تعمیراتی کام میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا۔ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے زیر تعمیر 104 نئے لاجز کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے پارلیمنٹ لاجز میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر کاموں کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کی صفائی ستھرائی اور دیگر معاملات میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔