ندیم افضل چن کی قیادت میں پیپلزپارٹی کےتین رکنی وفد کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ،صحافتی تنظیموں کےمتفقہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کی قیادت میں پارٹی کے تین رکنی وفد نے بدھ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کادورہ کیا۔ وفد میں چوہدری منظور احمد اور عائشہ نواز بھی شامل تھیں۔ پی پی پی وفد نے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، این پی سی کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی سے ملاقات کی ۔اس …

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کی قیادت میں پارٹی کے تین رکنی وفد نے بدھ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کادورہ کیا۔ وفد میں چوہدری منظور احمد اور عائشہ نواز بھی شامل تھیں۔ پی پی پی وفد نے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، این پی سی کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی سے ملاقات کی ۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے،صحافیوں نے ہر مشکل میں اعلیٰ صحافتی اقدار کا علم بلند رکھا ہے اور قلم کی حرمت کیلئے کئی صحافیوں نے اپنی جانوں تک کی بھی قربانیاں دی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کی طرف سے حکومت کو پیش کئے جانیوالے متفقہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے

قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سے بات کرکے صحافیوں اور پریس کلب کے تقدس کو برقرار رکھنے کے حوالے سے قرارداد پیش کرینگے۔اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے پیپلز پارٹی کے وفد کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پیش کئے جانیوالے چارٹر آف ڈیمانڈ کا اہم ترین نقطہ یہ ہے کہ آئندہ کسی بھی پریس کلب میں پولیس کے داخلے پر ہر حال میں پابندی لگائی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ پیش نہ آ سکے۔ این پی سی کے صدر اظہر جتوئی نے وفد کی پریس کلب آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب صرف راولپنڈی/ اسلام آباد کا ہی نہیں بلکہ گلگت تا کراچی تمام صحافیوں کا گھر ہے،پریس کلب کے تمام گروپس نے مل کر متفقہ چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرکے حکومت کو پیش کیا ہے۔

سیکرٹری این پی سی نیئر علی نے کہا کہ پریس کلب اظہار رائے کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں جہاں مظلوم ا ٓکر اپنی فریاد سناتے ہیں۔