ٹوکیو ۔9اکتوبر (اے پی پی):جاپان کے محکمہ موسمیات نےٹوکیو کے جنوب میں واقع ایزو جزائر کے کچھ حصوں کے لیے شدید بارش اور طوفانی ہواؤں کی ہنگامی وارننگ جاری کر دی ہے، کیونکہ طاقتور طوفان "ہالونگ" علاقے کی جانب بڑھ رہا ہے۔شنہوا کے مطا بق محکمے نے کہاہے کہ سب سے شدید خطرہ "ہاچوجو جزیرہ" کو لاحق ہے، جو ٹوکیو سے تقریباً 280 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ جاپان میٹرولوجیکل …
جاپان کے دور دراز جزائر کے لیے شدید بارش اور طوفانی ہواؤں کی ہنگامی وارننگ جاری

مزید خبریں
ٹوکیو ۔9اکتوبر (اے پی پی):جاپان کے محکمہ موسمیات نےٹوکیو کے جنوب میں واقع ایزو جزائر کے کچھ حصوں کے لیے شدید بارش اور طوفانی ہواؤں کی ہنگامی وارننگ جاری کر دی ہے، کیونکہ طاقتور طوفان "ہالونگ” علاقے کی جانب بڑھ رہا ہے۔شنہوا کے مطا بق محکمے نے کہاہے کہ سب سے شدید خطرہ "ہاچوجو جزیرہ” کو لاحق ہے، جو ٹوکیو سے تقریباً 280 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔
جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں جان لیوا صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، اور مقامی باشندوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمے نے خبردار کیا ہے کہ جزائر میں 180 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،
جب کہ جھکڑوں کی شدت 250 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر سکتی ہے، جو عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔اس کے علاوہ، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران، یعنی جمعہ کی صبح تک، علاقے میں 180 ملی میٹر تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔








