واشنگٹن ۔9اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی 13 اکتوبر بروز پیر کو ممکن ہے۔ انہوں نے یہ بات امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔انہوں نے کہاکہ یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بہت کچھ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا …
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی 13 اکتوبر کو متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔9اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی 13 اکتوبر بروز پیر کو ممکن ہے۔
انہوں نے یہ بات امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔انہوں نے کہاکہ یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بہت کچھ ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے یرغمالیوں کی نعشیں بھی واپس کی جائیں گی۔








