کراچی۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں ماہانہ کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران اپنی انٹیلی جنس زرائع کی بنیاد پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں 140.65 کلو گرام، میتھ ائس 1729.5 کلو گرام چرس،25.6 کلوگرام بھنگ اور 1.5کلو گرا م افیون برآمد کی گئی۔ پاکستان کوسٹ گارڈز …
کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں ماہانہ کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی

مزید خبریں
کراچی۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں ماہانہ کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران اپنی انٹیلی جنس زرائع کی بنیاد پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں 140.65 کلو گرام، میتھ ائس 1729.5 کلو گرام چرس،25.6 کلوگرام بھنگ اور 1.5کلو گرا م افیون برآمد کی گئی۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق مذکورہ منشیات قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 136.528 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔








