اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے بلوچستان کے عوام کے لیے تجارت، عوامی روابط اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے پاک ایران سرحد پر بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں کٹاگر کراسنگ پوائنٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں رکن بلوچستان اسمبلی میر زابد علی ریکی سمیت مقامی عمائدین، تاجر برادری نے بھر پور شرکت کی۔ کٹاگر کراسنگ پوائنٹ کو کھولنے کا …
آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے پاک ایران سرحد پر ماشکیل میں کٹاگر کراسنگ پوائنٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے بلوچستان کے عوام کے لیے تجارت، عوامی روابط اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے پاک ایران سرحد پر بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں کٹاگر کراسنگ پوائنٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں رکن بلوچستان اسمبلی میر زابد علی ریکی سمیت مقامی عمائدین، تاجر برادری نے بھر پور شرکت کی۔
کٹاگر کراسنگ پوائنٹ کو کھولنے کا فیصلہ دالبندین میں رواں سال 2 جولائی کو گرینڈ جرگے میں کیا گیا تھا ۔ وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے مقامی افراد کے لئے راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا تھا ۔کٹاگر راہداری بلوچستان کے سرحدی علاقے ماشکیل میں پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
ایف سی بلوچستان نے ضلعی انتظامیہ اور ایرانی حکام کے ساتھ قریبی رابطے اور تعاون سے تمام انتظامی امور مکمل کیے۔مسلح افواج اور عوام کے بھر پور تعاون سے بلوچستان امن و امان اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔








