پاکستان کا جوابی حملہ صرف دہشت گرد ٹھکانوں، ان کے تربیتی مراکز اور ان عناصر پر ہوگا جو پاکستان کے خلاف جنگ کو ہوا دے رہے ہیں، ذرائع

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):حالیہ افغانی جارحیت اور اس پر پاکستان کا ردعمل کسی طور بھی پاکستان اور افغانستان کی عوام کے درمیان جنگ تصور نہ کیا جائے، افغانی جارحیت دراصل افغان عبوری حکومت، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج جیسے دہشت گرد عناصر کی جانب سے مسلط کردہ ہے۔ ذرائع کے مطابق افغانی جارحیت بھارتی پیسوں سے مبینہ طور پر خریدی گئی ہے، پاکستان کا جوابی حملہ صرف دہشت گرد …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):حالیہ افغانی جارحیت اور اس پر پاکستان کا ردعمل کسی طور بھی پاکستان اور افغانستان کی عوام کے درمیان جنگ تصور نہ کیا جائے، افغانی جارحیت دراصل افغان عبوری حکومت، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج جیسے دہشت گرد عناصر کی جانب سے مسلط کردہ ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانی جارحیت بھارتی پیسوں سے مبینہ طور پر خریدی گئی ہے، پاکستان کا جوابی حملہ صرف دہشت گرد ٹھکانوں، ان کے تربیتی مراکز اور ان عناصر پر ہوگا جو پاکستان کے خلاف اس جنگ کو ہوا دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نہ افغان عوام اور نہ افغانستان کے عوامی مقامات کو نشانہ بنانا چاہتا ہے،یہ جنگ دراصل پاکستان اور افغانستان کی عوام کے درمیان نہیں بلکہ افغانستان میں موجود بھارتی پرست شرپسند عناصر کے خلاف ہے۔