وزیراعظم شہباز شریف کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ، دورہ ملائیشیا کی تفصیلات، افغانستان کی اشتعال انگیزی اور افواج پاکستان کی مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی سے آگاہ کیا

لاہور۔12اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاتی عمرہ میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی اور دورہ ملائیشیا کی تفصیلات، افغانستان کی جانب سے اشتعال انگیزی اور افواج پاکستان کی مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار …

لاہور۔12اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاتی عمرہ میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی اور دورہ ملائیشیا کی تفصیلات، افغانستان کی جانب سے اشتعال انگیزی اور افواج پاکستان کی مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں ۔

وزیراعظم نے نواز شریف کو اپنے دورہء ملائیشیاء کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور نواز شریف کو ملائیشیاء کے وزیر اعظم انور ابراہیم کا نیک خواہشات کا پیغام دیا ، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان دو طرفہ تعلقات خصوصاً اقتصادی تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں- وزیراعظم نے اپنے آنے والے دورہ مصر کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

ملاقات میں افغانستان کی جانب سے اشتعال انگیزی پر بھی بات چیت ہوئی اور افغانستان کے اشتعال کے جواب میں افواج پاکستان کی جانب سے مؤثر اور بھرپور کارروائی پر پاکستان کی افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لئے پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔