اسلام آباد ۔12اکتوبر (اے پی پی):سپریم کورٹ کا آ ئینی بنچ چھبیسویں آ ئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت 13اکتوبر کو کرے گا ۔ سماعت دن ساڑھے گیارہ بجے کورٹ روم نمبر 1میں ہوگی ۔آٹھ رکنی آئینی بنچ کی سربراہی سینئر جج جسٹس امین الدین خان کریں گے جبکہ بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس عائشہ اے ملک ،جسٹس سید …
چھبیسویں آ ئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت 13اکتوبر کو سپریم کورٹ کا آ ئینی بنچ کرے گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔12اکتوبر (اے پی پی):سپریم کورٹ کا آ ئینی بنچ چھبیسویں آ ئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت 13اکتوبر کو کرے گا ۔ سماعت دن ساڑھے گیارہ بجے کورٹ روم نمبر 1میں ہوگی ۔آٹھ رکنی آئینی بنچ کی سربراہی سینئر جج جسٹس امین الدین خان کریں گے جبکہ بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس عائشہ اے ملک ،جسٹس سید حسن اظہر رضوی ،جسٹس مسرت ہلالی ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں ۔








