پشاور۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام سے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر کی قیادت میں پی ٹی آئی کے صوبائی و قومی اسمبلی کے پارلیمانی اراکین کے جرگہ نے پشاور میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ جرگے نے صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا امیر مقام سے وزیراعلیٰ کے امیدوار کو بلا مقابلہ …
انجینئر امیر مقام سے پی ٹی آئی کے صوبائی و قومی اسمبلی کے پارلیمانی اراکین کے جرگہ کی ملاقات، وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست

مزید خبریں
پشاور۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام سے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر کی قیادت میں پی ٹی آئی کے صوبائی و قومی اسمبلی کے پارلیمانی اراکین کے جرگہ نے پشاور میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
جرگے نے صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا امیر مقام سے وزیراعلیٰ کے امیدوار کو بلا مقابلہ منتخب کرنے کی درخواست کی۔ انجینئر امیر مقام نے اپنی رہائشگاہ آمد پر جرگے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ اپوزیشن سے باہمی مشاورت اور سب کو اعتماد میں لینے کے بعد آپ کو مناسب جواب دیں گے۔








