اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کی بلااشتعال فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے پاک وطن کے 23 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کےمذموم عزائم کو خاک میں ملانے والے سکیورٹی فورسز کے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔اتوار کو وزارت داخلہ سے جاری بیان میں وفاقی وزیر محسن …
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 23 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کی بلااشتعال فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے پاک وطن کے 23 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کےمذموم عزائم کو خاک میں ملانے والے سکیورٹی فورسز کے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔اتوار کو وزارت داخلہ سے جاری بیان میں وفاقی وزیر محسن نقوی نے شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا اورزخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ پاکستان کے دلیر سپوتوں نے اپنی جانیں دفاع وطن کے لئے نچھاور کرکے عظیم مثال قائم کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دینے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے جری جوانوں نے 200 سے زائد افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کےمذموم عزائم کو خاک میں ملانے والے سکیورٹی فورسز کے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور دفاع کے لئے زندگیاں نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔








