وفاقی وزیر خالد حسین مگسی کی افغانستان کی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت ،اسے علاقائی امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے افغانستان کی حالیہ سرحدی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔یہاں جاری بیان میں انہوں نے سیکیورٹی فورسز کے بروقت اور مؤثر ردعمل پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہشمند ہے لیکن وہ اپنے دفاع اور خودمختاری پر …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے افغانستان کی حالیہ سرحدی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔یہاں جاری بیان میں انہوں نے سیکیورٹی فورسز کے بروقت اور مؤثر ردعمل پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہشمند ہے لیکن وہ اپنے دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا،ہم ایک امن پسند قوم ہیں لیکن اپنی علاقائی سالمیت کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے افغان حکام پر زور دیا کہ وہ یقینی بنائیں کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گرد ی کے لیے استعمال نہ ہواور خبردار کیا کہ کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بناتا رہے گا، ہماری مسلح افواج کی قربانیوں نے قوم کے عزم اور حوصلے کو مزید مضبوط کیا ہے۔