دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 38 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 38 ہزار کیوسک ہے،منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 11 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 100 کیوسک ہے۔ ترجمان کے مطابق چشمہ بیراج …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 38 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 38 ہزار کیوسک ہے،منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 11 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 100 کیوسک ہے۔

ترجمان کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 33 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک ہے،ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 20 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 300 کیوسک ہے،نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 9 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 600 کیوسک ہے۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا ریزوائر میں آج پانی کی سطح 1550.00 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ 28 ہزار ایکڑ فٹ ہے،منگلا ریزوائر میں آج پانی کی سطح 1242.00 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 72 لاکھ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہے،چشمہ ریزوائر میں آج پانی کی سطح 647.20 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 21 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 32 لاکھ 26 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔