سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

سیالکوٹ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ کے تھانہ اگوکی پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم سلیمان کے قبضہ سے 1 کلو 280 گرام چرس برآمد کی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس …

سیالکوٹ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ کے تھانہ اگوکی پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم سلیمان کے قبضہ سے 1 کلو 280 گرام چرس برآمد کی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری رکھا جائے گا تاکہ معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کیا جا سکے۔