آئین کے مطابق چلیں گے، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی

پشاور۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے دو بار استعفیٰ گورنر کو بھیجا اور آج ایوان میں بھی استعفے کا اعلان کیا۔ سپیکر بابر سلیم سواتی نے پیر کو اسمبلی اجلاس کے دوران اس حوالے سے رولنگ پڑھتے ہوئے کہا کہ نئے قائد ایوان کا طریقہ کار آئین کے مطابق ہوگا جس کے بعد منتخب وزیر اعلیٰ …

پشاور۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے دو بار استعفیٰ گورنر کو بھیجا اور آج ایوان میں بھی استعفے کا اعلان کیا۔

سپیکر بابر سلیم سواتی نے پیر کو اسمبلی اجلاس کے دوران اس حوالے سے رولنگ پڑھتے ہوئے کہا کہ نئے قائد ایوان کا طریقہ کار آئین کے مطابق ہوگا جس کے بعد منتخب وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان ہو گا۔

قبل ازیں اپوزیشن لیڈر عباد اللہ کی تقریر کے دوران اسمبلی کی گیلری سے شور شرابہ پر سپیکر نے گیلری میں موجود لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اگر آپ لوگ خاموش نہیں ہوں گے تو میں اجلاس کی کارروائی رکوا کر آپ لوگوں کو باہر نکالنے پر مجبور ہوں گا۔

وزیراعلی کے انتخاب کے بعد سپیکر نے سہیل آفریدی کو مبارکباد دی۔