اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ہائی سکیورٹی زونز میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد کیپٹل پولیس الرٹ ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے۔ ایس ایس پی سکیورٹی کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے کہا کہ پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، کسی بھی شرپسند …
ہائی سکیورٹی زونز میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، ترجمان اسلام آباد پولیس

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ہائی سکیورٹی زونز میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد کیپٹل پولیس الرٹ ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے۔
ایس ایس پی سکیورٹی کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے کہا کہ پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، کسی بھی شرپسند عنصر کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پولیس ترجمان کے مطابق حساس مقامات پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ پولیس گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے، ہائی سکیورٹی زونز میں پولیس اہلکاروں کی طرف سے سخت نگرانی جاری ہے اور جدید تکنیکی ذرائع و سیف سٹی کیمروں کی مدد سے سکیورٹی صورتحال مانیٹر کی جا رہی ہے۔
ایس ایس پی سکیورٹی نے مزید کہا کہ دارالحکومت میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی اقدامات مزید موثر بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے حساس مقامات کی سکیورٹی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔








