راولپنڈی۔13اکتوبر (اے پی پی):پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں (کل) منگل سے تمام کلاسز آن لائن ہوں گی ۔ ڈپٹی رجسٹرار پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کے مطابق وائس چانسلر نے تمام شعبوں کے ڈینز اور ڈائریکٹرز کی مشاورت کے بعد (کل) منگل سے تاحکم ثانی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی، ایم فل، بی ایس اور ڈپلومہ کورسز کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔ ملک کی …
پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں منگل سے تمام کلاسز آن لائن ہوں گی

مزید خبریں
راولپنڈی۔13اکتوبر (اے پی پی):پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں (کل) منگل سے تمام کلاسز آن لائن ہوں گی ۔
ڈپٹی رجسٹرار پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کے مطابق وائس چانسلر نے تمام شعبوں کے ڈینز اور ڈائریکٹرز کی مشاورت کے بعد (کل) منگل سے تاحکم ثانی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی، ایم فل، بی ایس اور ڈپلومہ کورسز کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔
ملک کی موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔نوٹیفکیشن میں تمام فیکلٹی ممبران کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ طے شدہ شیڈول کے مطابق آن لائن کلاسز کا اجراء یقینی بنائیں۔








