چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور۔13اکتوبر (اے پی پی):چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر محمد کی کرکٹ کے شعبے میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر محمد ایک اچھے بیٹسمین اور انتہائی نفیس انسان تھے۔اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار …

لاہور۔13اکتوبر (اے پی پی):چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر محمد کی کرکٹ کے شعبے میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر محمد ایک اچھے بیٹسمین اور انتہائی نفیس انسان تھے۔اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔ آمین۔