پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بکنگ میں پانچ دن باقی رہ گئے ہیں، 17 اکتوبر رات 12بجے بکنگ بند کر دی جائے گی، ترجمان وزارت مذہبی امور

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بکنگ میں پانچ دن باقی رہ گئے ہیں، 17 اکتوبر رات 12بجے بکنگ بند کر دی جائے گی۔ پیر کو ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم 2026کے تحت اب تک 44 ہزار عازمین کی بکنگ مکمل ہوئی ہے جبکہ کوٹہ 60 ہزار مختص ہے، منظور شدہ حج پالیسی …

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بکنگ میں پانچ دن باقی رہ گئے ہیں، 17 اکتوبر رات 12بجے بکنگ بند کر دی جائے گی۔ پیر کو ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم 2026کے تحت اب تک 44 ہزار عازمین کی بکنگ مکمل ہوئی ہے جبکہ کوٹہ 60 ہزار مختص ہے، منظور شدہ حج پالیسی کے تحت پرائیویٹ عازمینِ حج کی بکنگ کا عمل 17 اکتوبر تک مکمل کرنا لازمی ہے۔

پرائیویٹ حج سکیم پر جانے کے خواہشمند وزارت کی منظور شدہ حج کمپنیوں سے اپنی بکنگ مقررہ تاریخ تک مکمل کریں ۔ پرائیویٹ عازمینِ حج رقوم کی ادائیگی بینکنگ چینل کے ذریعے کریں اور حج معاہدے کی کاپی ضرور طلب کریں۔ بکنگ کرنے کے بعد کوائف وزارت کی ویب سائٹ www.mora.gov.pk اور موبائل ایپ ’’پاک حج 2026‘‘ پر دیکھ سکتے ہیں ۔