وفاقی وزیرخزانہ کی آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں معدنیات، کان کنی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، زراعت، تیل و گیس اور فارماسیوٹیکلزکے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کاروباراورسرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول فراہم کرنے میں پرعزم ہے۔انہوں نے یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات میں کہی،مشرق وسطیٰ، شمالی …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں معدنیات، کان کنی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، زراعت، تیل و گیس اور فارماسیوٹیکلزکے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کاروباراورسرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول فراہم کرنے میں پرعزم ہے۔انہوں نے یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات میں کہی،مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان خطہ کے وزراء اور گورنرز سٹیٹ بینکس بھی ملاقات میں شریک تھے۔

وزیر خزانہ نے بطور کلیدی مقرر ملاقات کے شرکا سے خطاب کیا اورانہیں پاکستان میں معاشی استحکام کے حصول کیلئے کامیاب کوششوں سے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے سٹاف سطح کے معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے ٹیکسوں، توانائی اور ریاستی ملکیتی اداروں اور نجکاری کے حوالہ سے اصلاحات کے عمل کو جاری رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خزانہ نے ملکی مصنوعات کی مسابقت بڑھانے اور برآمدات میں اضافہ کے حوالہ سے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ٹیرف پالیسی سے متعلقہ اقدامات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے اقدامات کررہی ہے اوربین الاقوامی سرمایہ کاروں کو معدنیات، کان کنی

ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، زراعت، تیل و گیس اور فارماسیوٹیکلز کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپوراستفادہ کرنا چاہئے۔