بیجنگ ۔16اکتوبر (اے پی پی):اٹلی کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جیسمین پاؤلینی چین کے شہر ننگبو میں جاری ننگبو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ روسی کی ٹینس کھلاڑی ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووا پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 29 سالہ اٹلی کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی …
اٹلی کی ٹینس کھلاڑی جیسمین پاؤلینی ڈبلیو ٹی اے ننگبواوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
بیجنگ ۔16اکتوبر (اے پی پی):اٹلی کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جیسمین پاؤلینی چین کے شہر ننگبو میں جاری ننگبو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ روسی کی ٹینس کھلاڑی ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووا پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔
سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 29 سالہ اٹلی کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جیسمین پاؤلینی نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 28 سالہ روسی ٹینس کھلاڑی روسی کی ٹینس کھلاڑی ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووا کو 0-2 سے شکست دی اور ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
چین کے شہر ننگبوکے ین ژو ٹینس سینٹرمیں کھیلے گئے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز سنگلز رائونڈ کے دوسرے رائونڈ میچ میں 29 سالہ اٹلی کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جیسمین پاؤلینی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف 28 سالہ روسی ٹینس کھلاڑی روسی کی ٹینس کھلاڑی ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووا کوسٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 5-7سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں اٹلی کی فاتح کھلاڑی کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ کی نامور ٹینس سٹار بیلنڈا بینسک سے ہوگا








