نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا ٹیلی فون

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے علاقائی صورتحال اور حالیہ پیشرفت کے حوالے سے جمعرات کو ٹیلی فون کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن و سلامتی کے لئے پاکستان کے عزم کو سراہتے ہوئے استحکام کے لئے …

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے علاقائی صورتحال اور حالیہ پیشرفت کے حوالے سے جمعرات کو ٹیلی فون کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن و سلامتی کے لئے پاکستان کے عزم کو سراہتے ہوئے استحکام کے لئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم نے سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔