اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعرات کو راولپنڈی میں لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کی رہائش گاہ پر جا کر سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے شہید کے اہلِخانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کے …
صدر آصف علی زرداری کی راولپنڈی میں لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کی رہائش گاہ پر آمد ، سوگوار خاندان سے تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعرات کو راولپنڈی میں لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کی رہائش گاہ پر جا کر سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے شہید کے اہلِخانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کے لئے دعا کی۔
صدر مملکت نے لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارت کے حمایت یافتہ خوارج دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے فرض شناسی میں مثالی جرأت اور قیادت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم بھارت نواز فتنہ الخوارج دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے متحد ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر بے پناہ فخر ہے جنہوں نے مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں، قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے شہداءکی قربانیوں کو ملکی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ملک میں امن کے قیام کے لئے شہداءکی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں امن و استحکام کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے قوم کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔








