اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرِ ستان کے علاقہ میر علی میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے چھ خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا …
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی شمالی وزیرِ ستان کے علاقہ میر علی میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرِ ستان کے علاقہ میر علی میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے چھ خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھے گا، فتنہ الخوارج اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے پاکستان کے حوالہ سے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے رہیں گے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے دفاع وطن کے غیر متزلزل عزم میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔








