اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):بینک دولت پاکستان نے اپنے وژن 2028ء کے مطابق مارکیٹ کے طرز عمل ،صارف کے تحفظ کو مستحکم بنانے کے سٹریٹجک مقصد کے تحت کاروبار ی طرزعمل اور صارفین کے ساتھ منصفانہ سلوک کا ضوابطی فریم ورک (بی سی اینڈ ایف آر ایف) جاری کر دیا ہے۔یہ اپنی نوعیت کا اولین فریم ورک ہے جو صنعتی معیارات کے لیے نئے بنچ مارک متعین کرے گا ،زیادہ …
بینک دولت پاکستان کا صارفین کے ساتھ منصفانہ سلوک اور کاروباری طرزعمل پر فریم ورک جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):بینک دولت پاکستان نے اپنے وژن 2028ء کے مطابق مارکیٹ کے طرز عمل ،صارف کے تحفظ کو مستحکم بنانے کے سٹریٹجک مقصد کے تحت کاروبار ی طرزعمل اور صارفین کے ساتھ منصفانہ سلوک کا ضوابطی فریم ورک (بی سی اینڈ ایف آر ایف) جاری کر دیا ہے۔یہ اپنی نوعیت کا اولین فریم ورک ہے جو صنعتی معیارات کے لیے نئے بنچ مارک متعین کرے گا ،زیادہ شمولیتی، قابل بھروسہ اور مضبوط مالی ایکو سسٹم کی راہ ہموار کرے گا جس سے تمام شراکت داروں کو فائدہ ہوگا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جمعہ کویہاں جاری بیان کے مطابق بی سی اینڈ ایف آر ایف کو طلب کے پہلو سے(یعنی صارفین) اور رسدی پہلو سے (مالی ادارے اور صنعت کے نمائندگان) یعنی دونوں طرف کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد حتمی صورت دی گئی ہے۔یہ فریم ورک بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز اور پیمنٹ سسٹم آپریٹرز،پیمنٹ سروس پرووائیڈرز کو ان کی سرگرمیوں کے دائرہ کار کے مطابق اصول اور ضابطے پر مبنی ذمہ داریاں سونپتا ہے۔
اس میں پورے پروڈکٹ لائف سائیکل کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں پروڈکٹ کی تیاری اور قبل از فروخت انکشافات سے لے کر خدمات کی فراہمی، شکایات سے نمٹنے اور تعلقات کے خاتمے تک کے پراسیس شامل ہیں تاکہ صارف کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے مالی خدمات کا ایکو سسٹم تشکیل دیا جا سکے۔یہ فریم ورک دو اہم حصوں پر مشتمل ہے، پہلے حصے میں نتائج پر مبنی عمومی اصولوں کی صورت میں ذمہ داریاں شامل ہیں جبکہ دوسرے حصے میں چھ اہم اصول ہیں جن میں نظم و نسق اور نگرانی،افشاء و شفافیت، اس کا مقصد بروقت، درست اور قابل رسائی معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ صارف باخبر ہو کر فیصلہ کر سکے،منصفانہ سلوک اور کاروباری طرز عمل، یہ منصفانہ، جامع اور غیر امتیازی طریقوں کو فروغ دینے کے لیے ہے اورڈیٹا کی حفاظت و رازداری، تنازع حل کرنے کا طریقہ کار اور آگاہی اور استعداد سازی شامل ہیں۔
بی سی اینڈ ایف آر ایف کا اجراء کاروباری طرز عمل کو بہتر بنانے اور پاکستان کے مالی شعبے کے صارفین کے ساتھ منصفانہ سلوک کو یقینی بنانے میں ایک اہم قدم ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان انصاف، شفافیت اور جوابدہی کے اصولوں کی ترویج کرتے ہوئے اپنا یہ غیر متزلزل عزم دہراتا ہے کہ وہ صارفین کے حقوق کا تحفظ کرے گا اور اخلاقیات پر مبنی کاروباری طرز عمل کو فروغ دے گا۔








