لاہور۔17اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ افغانستان سے دہشت گرد حملے ناقابل برداشت ہیں ،افغان عبوری حکومت دہشت گرد عناصر کیخلاف عملی اقدامات کرے ،پاکستان اپنے دفاع کیلئے کسی بھی جارح قوت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔آج کے دور میں …
افغانستان سے دہشت گرد حملے ناقابل برداشت ہیں,پاکستان اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے،ڈاکٹرراغب نعیمی

مزید خبریں
لاہور۔17اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ افغانستان سے دہشت گرد حملے ناقابل برداشت ہیں ،افغان عبوری حکومت دہشت گرد عناصر کیخلاف عملی اقدامات کرے ،پاکستان اپنے دفاع کیلئے کسی بھی جارح قوت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔آج کے دور میں تصورات نے حقائق کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ایسے میں ضروری ہے کہ نوجوان تحقیق دلیل اور سچائی کو اپنا شعار بنائیں۔ فرقہ واریت اور دہشت گردی کے عفریت پر قابو پانے کیلئے معاشرے میں تحمل اور برداشت کے رویوں کو فروغ دینا ہو گا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہو ں مزید کہاکہ پاک فوج نے ہمیشہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا ہے اور عوام اپنے عسکری اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ قوم اپنی فوج کے حوصلے اور قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ پاکستان نے ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ بھائی چارے، ہمدردی اور امن کے فروغ کی پالیسی اپنائی۔ پاکستان نے چالیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو اپنے ملک میں پناہ دی، ان کی خدمت کی اور ہر مشکل گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ کھڑا رہا، جسے دنیا بھر نے سراہا۔ افغان جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور سا لمیت کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے،جس کا منہ توڑ جواب دینا قومی وقار اور دفاعی ذمہ داری ہے۔








