واشنگٹن ۔18اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی معاشیات کے گول میز اجلاس میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستان کی معاشی پیش رفت،آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت،نجکاری عمل سمیت دیگر اہم موضوعات پر روشنی ڈالی۔وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پیٹرسن انسٹیٹیوٹ برائے بین الاقوامی معاشیات کے زیرِ اہتمام ’’پاکستانی معیشت …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی معاشیات کے گول میز اجلاس میں شرکت، ملک کی معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

مزید خبریں
واشنگٹن ۔18اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی معاشیات کے گول میز اجلاس میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستان کی معاشی پیش رفت،آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت،نجکاری عمل سمیت دیگر اہم موضوعات پر روشنی ڈالی۔وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پیٹرسن انسٹیٹیوٹ برائے بین الاقوامی معاشیات کے زیرِ اہتمام ’’پاکستانی معیشت کے چیلنجز اور مواقع 2025 اور اس کے بعد‘‘ کے موضوع پر گول میز مذاکرے سے خطاب کیا۔
وزیرِ خزانہ نے شرکاء کو پاکستان کی حالیہ معاشی پیش رفت سے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے سٹاف لیول معاہدہ اور بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کو اجاگر کیا۔
وزیر خزانہ نے ایف بی آر میں جاری اصلاحاتی عمل پر روشنی ڈالی،اصلاحاتی عمل کے ذریعے افرادی صلاحیت، نظام اور ٹیکنالوجی میں بہتری کے اہداف کا ذکر کیا۔وزیرِ خزانہ نے نجکاری کے عمل کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ نے حکومت کے اصلاحاتی عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ حالیہ جیوپولیٹیکل حالات پاکستان کے حق میں بہتر ہیں۔سرمایہ کاری و اقتصادی تعاون کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔وزیرِ خزانہ نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے۔پاکستان کی معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔








