کسٹمز انفورسمنٹ پشاور کی کارروائی، غیر ملکی شراب کی بھاری مقدارسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ پشاور کی اطلاع اور ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ڈیرہ اسماعیل خان II کی ہدایت پر امان میلہ چیک پوسٹ کے عملہ نے لگژری گاڑی کے ذریعے غیر ملکی شراب کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے شراب اور سمگلنگ میں ملوث گاڑی ضبط کر لی۔ہفتہ کو ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریباً ساڑھے بارہ بجے …

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ پشاور کی اطلاع اور ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ڈیرہ اسماعیل خان II کی ہدایت پر امان میلہ چیک پوسٹ کے عملہ نے لگژری گاڑی کے ذریعے غیر ملکی شراب کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے شراب اور سمگلنگ میں ملوث گاڑی ضبط کر لی۔ہفتہ کو ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریباً ساڑھے بارہ بجے دن ایک ٹويوٹا ہائی لکس ریوو گاڑی رجسٹریشن نمبرASC-406 چیک پوسٹ کی طرف آتی دیکھی گئی۔

عملے نے گاڑی کو روکا اور تفصیلی تلاشی لینے پر پندرہ بوتل ریڈ لیبل سکاچ وہسکی، چودہ بوتل بلیک لیبل سکاچ وہسکی، آٹھ بوتل فائننسٹ سکاچ وہسکی اور چھ بوتل شیواس 12 سکاچ وہسکی برآمد ہوئیں ۔برآمد ہونے والی غیر ملکی شراب اور گاڑی دونوں کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کر لیا گیا۔ضبط شدہ شراب کی مالیت کا تخمینہ 2.4 ملین روپے جبکہ سمگلنگ میں ملوث گاڑی کی مالیت کا تخمینہ 8 ملین روپے لگایا گیا ہے ۔ ضبط کی جانے والی شراب اور گاڑی کی کل مالیت کا تخمینہ 10.4ملین روپے ہے۔