کراچی/ اسلام اباد۔18اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے رکنِ قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی کے ہمراہ ہفتہ کو کراچی میں سید خورشید احمد شاہ کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی نے سید خورشید احمد شاہ کی خیریت دریافت کی اور اُن کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔ دونوں رہنماؤں نے ماضی کے …
سید یوسف رضا گیلانی اوررکنِ قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی کی سید خورشید احمد شاہ سے ملاقات،ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
کراچی/ اسلام اباد۔18اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے رکنِ قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی کے ہمراہ ہفتہ کو کراچی میں سید خورشید احمد شاہ کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی نے سید خورشید احمد شاہ کی خیریت دریافت کی اور اُن کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔
دونوں رہنماؤں نے ماضی کے واقعات کو یاد کیا، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔بعد ازاں سید یوسف رضا گیلانی نے جونیجو ہاؤس کا دورہ کیاجہاں انہوں نے ایم این اے صلاح الدین جونیجو سے اُن کے والد، سابق پارلیمنٹرین مرحوم روشن دین جونیجو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور اُن کی ملک کے لیے سیاسی خدمات کو سراہا۔
کراچی کے دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گےجو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوگا۔دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ نوید لاہکانی، اشما سومرو اور میر مصطفیٰ تھہیم بھی موجود تھے۔








