سی پیک کے دوسرے مرحلے میں ماحول دوست سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ،مصطفیٰ حیدر سید

بیجنگ۔18اکتوبر (اے پی پی):پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفیٰ حیدر سید نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے دوسرے مرحلے کے تحت چین کی جانب سے پاکستان میں ماحول دوست سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہونے جارہا ہے ۔ ہفتہ کو بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ گرین انوویشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ حیدر سید نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان کومختلف شعبوں میں سرمایہ کاری …

بیجنگ۔18اکتوبر (اے پی پی):پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفیٰ حیدر سید نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے دوسرے مرحلے کے تحت چین کی جانب سے پاکستان میں ماحول دوست سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہونے جارہا ہے ۔

ہفتہ کو بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ گرین انوویشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ حیدر سید نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان کومختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے سماجی واقتصادی استحکام حاصل ہوا، سی پیک نے پاکستان میں ماحول دوست توانائی کو فروغ دیا اور دونوں ممالک نے ماحول دوست اقدامات کے ذریعے اپنی عالمی ذمہ داریوں کو پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ نے دونوں ممالک میں سی پیک کی تعمیروترقی کےلئے اہم کردارادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے ذریعے عالمی برادری کو سی پیک کی تعمیر وترقی کے بارے میں جاننے اور اس میں سرمایہ کاری کے مزید مواقعوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔