وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی ابو ظہبی کمرشل بینک (اے ڈی سی بی ) کے سینئر انتظامی وفد سے ملاقات

واشنگٹن ڈی سی۔18اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ابو ظہبی کمرشل بینک (اے ڈی سی بی ) کے سینئر انتظامی وفد سے ملاقات کی۔ہفتہ کووزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خزانہ نے واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کے دوران وفد کو پاکستان کی جانب سے مالیاتی ذرائع کو متنوع بنانے کے اقدامات اورچینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ کے اجراء اور گلوبل میڈیم …

واشنگٹن ڈی سی۔18اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ابو ظہبی کمرشل بینک (اے ڈی سی بی ) کے سینئر انتظامی وفد سے ملاقات کی۔ہفتہ کووزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خزانہ نے واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کے دوران وفد کو پاکستان کی جانب سے مالیاتی ذرائع کو متنوع بنانے کے اقدامات اورچینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ کے اجراء اور گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کی تجدید سے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے حکومت کے نجکاری پروگرام کی پیش رفت پر روشنی ڈالی اور قومی ایئرلائن کی نجکاری میں تیزی سے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریکو ڈک منصوبے کے فنانشل کلوز کے قریب ہے،حکومت منصوبے میں ایکزم بینک کی شمولیت کی منتظر ہے،ابو ظہبی کمرشل بینک کو پاکستان میں براہِ راست سرمایہ کاری کے مواقع پر غور کرنا چاہیے،بینک تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ میں فعال کردار ادا کرسکتا ہے،پاکستان اور ابو ظہبی کمرشل بینک کے درمیان مالی تعاون مزید مضبوط ہو گا۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب واشنگٹن ڈی سی کے دورے پر ہیں اور ان کا یہ چھٹا اور آخری دن ہے۔