واشنگٹن ڈی سی۔18اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں ترک ہم منصب معمت شِمشِک سے ملاقات کی ، ملاقات میں دونوں اطراف سے پاکستان اور ترکیہ کی قیادت کے درمیان تسلسل سے ہونے والے رابطوں کا ذکر ہوا۔ہفتہ کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فریقین نے دونوں ممالک کے گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا …
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی ترک ہم منصب سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

مزید خبریں
واشنگٹن ڈی سی۔18اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں ترک ہم منصب معمت شِمشِک سے ملاقات کی ، ملاقات میں دونوں اطراف سے پاکستان اور ترکیہ کی قیادت کے درمیان تسلسل سے ہونے والے رابطوں کا ذکر ہوا۔ہفتہ کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فریقین نے دونوں ممالک کے گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان میں جاری اصلاحاتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے ٹیکس نظام، توانائی، سرکاری اداروں، نجکاری اور پبلک فنانس کے شعبوں میں جاری اصلاحات کا ذکر کیا۔وزیر خزانہ نے ترک ہم منصب کو ورلڈ بینک کے زیر اہتمام تقریب میں پیش کیے گئے ایف بی آر کے اصلاحاتی سفر کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں پاکستان کے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو بڑھانے کی کوششوں کا ذکر ہوا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مختلف اداروں کے درمیان ڈیٹا کے انضمام سے مالیاتی نظم و نسق کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کی کوششوں کا بھی تذکرہ کیا۔








