پاکستان اور مصر کا بحری اور صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، بلیو اکانومی کو فروغ دینے کا عزم

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور اور مصری سفیر کے درمیان اہم ملاقات میں دونوں ممالک نے مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے اور بلیو اکانومی کومستحکم کرنے کا عزم کیا گیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر بحری امور نے افریقہ، وسطی ایشیا اور مصر میں "پاکستان ہاؤسز"قائم کرنے کی تجویزدی۔ منصوبے کا مقصد تجارتی تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔مصری سفیر نے سویز کینال …

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور اور مصری سفیر کے درمیان اہم ملاقات میں دونوں ممالک نے مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے اور بلیو اکانومی کومستحکم کرنے کا عزم کیا گیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر بحری امور نے افریقہ، وسطی ایشیا اور مصر میں "پاکستان ہاؤسز”قائم کرنے کی تجویزدی۔

منصوبے کا مقصد تجارتی تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔مصری سفیر نے سویز کینال کے فری زون تجربات کے تبادلے اور پاکستان کے بحری شعبے میں تعاون کی پیشکش کی۔

پاکستانی برآمدات کی مسابقت اور معیار کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کا بھی عزم کیا ہے۔ایس آئی ایف سی پاکستان کے بحری و صنعتی شعبے کی بین الاقوامی مارکیٹس میں توسیع کے لیے سرگرم عمل ہے۔