وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی 15ویں وی 20 وزارتی اجلاس میں شرکت

واشنگٹن ۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے 15ویں وی 20 وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں ’’سرمائے کی لاگت، قرض اور ترقی کے راستے‘‘ کے موضوع پر بحث ہوئی،وزیر خزانہ نے اپنی تقریر میں پاکستان میں سیلابوں کی بڑھتی ہوئی شدت اور تسلسل کو اجاگر کیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان اپنے وسائل سے سیلاب سے متعلق بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں …

واشنگٹن ۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے 15ویں وی 20 وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں ’’سرمائے کی لاگت، قرض اور ترقی کے راستے‘‘ کے موضوع پر بحث ہوئی،وزیر خزانہ نے اپنی تقریر میں پاکستان میں سیلابوں کی بڑھتی ہوئی شدت اور تسلسل کو اجاگر کیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان اپنے وسائل سے سیلاب سے متعلق بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں کے اخراجات پورے کرے گی۔وزیر خزانہ نے سی وی ایف۔وی 20 سیکریٹریٹ کی جانب سے پاکستان کے کلائمیٹ پراسپرٹی پلان کی تیاری میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت فنڈنگ دستیاب ہے۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فوری طور پر فعال کرنے پر زور دیا۔انہوں نے گرین کلائمیٹ فنڈ میں فیصلہ سازی کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔