وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی آئی ایف سی مینجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات

واشنگٹن ۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایف سی مینجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات کی۔وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی حالیہ تنظیمِ نو میں پاکستان کو علاقائی مرکز کا درجہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ نے اس فیصلے کو پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا مظہر قرار دیا۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے مختار ڈیوپ کو ریکو …

واشنگٹن ۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایف سی مینجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات کی۔وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی حالیہ تنظیمِ نو میں پاکستان کو علاقائی مرکز کا درجہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر خزانہ نے اس فیصلے کو پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا مظہر قرار دیا۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے مختار ڈیوپ کو ریکو ڈک منصوبے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ ایگزِم بینک جلد اس منصوبے میں شمولیت اختیار کرے گا۔

وزیر خزانہ نے ذیلی سطح پر مالیاتی تعاون اور ڈیجیٹل پیمنٹ رائٹس کے منصوبوں میں آئی ایف سی کی معاونت کو سراہا۔انہوں نے دوا سازی، الیکٹرک گاڑیوں اور کموڈیٹی ایکسچینجز کے شعبوں میں بھی مشاورتی کردار کی تعریف کی۔

وزیرِ خزانہ نے آئی ایف سی کے مینجنگ ڈائریکٹر کے آئندہ بہار اجلاس کے موقع پر پاکستان کے دورے کا بھی خیرمقدم کیا۔اس موقع پر وزیرِ خزانہ اور مختار ڈیوپ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور آئی ایف سی کے درمیان سواپ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔