اسلام آباد۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن (پی ایچ اے فاؤنڈیشن) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد حسین نے کہا ہے کہ ادارہ اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر رہائشی منصوبوں کے آغاز کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور جیسے ہی کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) زمین اور بنیادی سہولیات فراہم کرے گی، تعمیراتی کام فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا۔اے پی پی …
اسلام آباد میں پی ایچ اے فاؤنڈیشن کے میگا ہاؤسنگ منصوبوں کی تیاریاں مکمل، زمین کی فراہمی پر کام شروع ہوگا،سی ای او شاہد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن (پی ایچ اے فاؤنڈیشن) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد حسین نے کہا ہے کہ ادارہ اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر رہائشی منصوبوں کے آغاز کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور جیسے ہی کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) زمین اور بنیادی سہولیات فراہم کرے گی، تعمیراتی کام فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا۔اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں پی ایچ اے فاؤنڈیشن کے جاری منصوبوں کی رفتار تیز کر دی گئی ہے جبکہ نئے میگا پراجیکٹس کے لیے فزیبلٹی اور منصوبہ بندی کے مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وفاقی دارالحکومت میں عوام کو جدید، پائیدار اور کم لاگت رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں،جیسے ہی زمین اور یوٹیلٹی انفراسٹرکچر کا معاملہ طے پاتا ہے، تعمیراتی سرگرمیاں فوراً شروع کر دی جائیں گی ۔شاہد حسین نے بتایا کہ فاؤنڈیشن نے شفافیت اور سہولت کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم اور آن لائن ادائیگی کا نظام متعارف کرایا ہے، جس سے الاٹیز کے معاملات میں شفافیت اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں جاری سیکٹر I-12 پراجیکٹ کا گرے اسٹرکچر 95 فیصد مکمل ہو چکا ہے، لفٹس کی تنصیب کا عمل جاری ہے اور جیسے ہی سی ڈی اے سڑکوں، بجلی اور گیس کی فراہمی مکمل کرے گا، الاٹیز کو قبضے دے دئیے جائیں گے، اسی طرح سیکٹر I-16 میں تقریباً تمام الاٹیز کو قبضہ دیا جا چکا ہے۔
سی ای او نے بتایا کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی ہاؤسنگ منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن میں پی ایچ اے پشاور ریذیڈنشیا اور کچلاک ہاؤسنگ پراجیکٹ شامل ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں نئے منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن کی پالیسی عوامی فلاح، شفافیت اور معیار پر مبنی ہے۔








