وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی لانچنگ پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم آزادجموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے پاکستان کے پہلے ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ کی لانچنگ پر قوم کو مبارکباددی ہے۔ یہاں جاری بیان میں انہوں نے سپارکو کے سائنسدانوں اور عملے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خلائی شعبے میں ایک سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ان سیٹلائٹ کے استعمال سے زراعت، ماحولیاتی انتظام، کان کنی، تیل اور گیس کی تلاش میں مدد ملے …

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم آزادجموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے پاکستان کے پہلے ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ کی لانچنگ پر قوم کو مبارکباددی ہے۔

یہاں جاری بیان میں انہوں نے سپارکو کے سائنسدانوں اور عملے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خلائی شعبے میں ایک سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ان سیٹلائٹ کے استعمال سے زراعت، ماحولیاتی انتظام، کان کنی، تیل اور گیس کی تلاش میں مدد ملے گی۔