اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ایک سیلف ڈیفنس کورس کا انعقاد

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے لیے ایک سیلف ڈیفنس کورس کا انعقاد کیا تاکہ انہیں ذاتی حفاظت اور مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔ اتوار کو پولیس اہلکار نے بتایا کہ تربیتی پروگرام میں مرد اور خواتین دونوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اختتامی …

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے لیے ایک سیلف ڈیفنس کورس کا انعقاد کیا تاکہ انہیں ذاتی حفاظت اور مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔ اتوار کو پولیس اہلکار نے بتایا کہ تربیتی پروگرام میں مرد اور خواتین دونوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) لاجسٹکس عبدالحق عمرانی نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔کورس کے دوران شہریوں نے فزیکل فٹنس، تیراکی، ہتھیاروں سے نمٹنے، ریپلنگ، رکاوٹ نیویگیشن، گھڑ سواری اور تیر اندازی کی تربیت حاصل کی۔

اہلکار نے بتایا کہ مردوں اور عورتوں کے کئی بیچز نے پہلے بھی اسی طرح کے تربیتی سیشن مکمل کیے ہیں۔اس موقع پر اے آئی جی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نےکہا کہ عوامی مسائل کو میرٹ اور ترجیح کے ساتھ حل کرنا فورس کے اولین اہداف میں شامل ہے۔انہوں نے کہ سیلف ڈیفنس کورس کے انعقاد کا مقصد شہریوں کے ذہنی اور جسمانی اعتماد کو بڑھانا اور اسلام آباد پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے۔