لاہور۔19اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کھیلوں کے فروغ، بالخصوص ٹینس کے ڈھانچے کی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اعصام الحق قریشی نے چیئرمین پی سی بی کے ایشیا کپ میں اصولی موقف کو سراہا اور اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے فوری حل پر ان کا شکریہ …
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی کی ملاقات، کھیلوں کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
لاہور۔19اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کھیلوں کے فروغ، بالخصوص ٹینس کے ڈھانچے کی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اعصام الحق قریشی نے چیئرمین پی سی بی کے ایشیا کپ میں اصولی موقف کو سراہا اور اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے فوری حل پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ ٹینس کے فروغ کے لیے پاکستان ٹینس فیڈریشن کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں نئے ٹینس کورٹس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹینس کے ٹیلنٹ کے فروغ کے لیے فیڈریشن کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ ا نہوں نے کہا کہ چاہے کرکٹ ہو، ٹینس یا کوئی اور کھیل قوموں کے ساتھ دلوں کو بھی جوڑتے ہیں۔








