فیصل کریم کنڈی کی معروف کالم نگار نیئر سرحدی کو پی ایف یو جے ورکرز کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

پشاور۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نےمعروف کالم نگار نیئر سرحدی کو پی ایف یو جے ورکرز کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو اپنے تہنیتی پیغام میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گوہر زمان المعروف نیئر سرحدی ڈیرہ اسماعیل خان دھرتی کے سپوت ہیں، انہوں نے ادب کے میدان میں گرانقدر کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا …

پشاور۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نےمعروف کالم نگار نیئر سرحدی کو پی ایف یو جے ورکرز کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو اپنے تہنیتی پیغام میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گوہر زمان المعروف نیئر سرحدی ڈیرہ اسماعیل خان دھرتی کے سپوت ہیں، انہوں نے ادب کے میدان میں گرانقدر کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے نائب صدر کی حیثیت سے ان کی کامیابی صحافیوں کے ان کی ذات اور خدمات پر اعتماد کا ثبوت ہے ، مجھے یقین ہے کہ وہ اپنے ووٹرز اور کارکن صحافیوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔