واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج بارے رپورٹ جاری

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ۔ پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 35 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 35 ہزار100کیوسک،کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 900 کیوسک …

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ۔

پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 35 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 35 ہزار100کیوسک،کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 900کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 10 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج پر پانی کی آمد 47 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 40 ہزار 900 کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد 42 ہزار 700 کیوسک اوراخراج 45 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 35 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 34 ہزار 800 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 53 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 400 کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد 49 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 100 کیوسک،کوٹری میں پانی کی آمد 57 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 36 ہزار 400 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 6 ہزار کیوسک اور اخراج صفر کیوسک اور پنجند پر پانی کی آمد 16 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1550.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.728 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔

منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1241.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.252 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.240 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔