اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):عالمی بینک کے پانچ روزہ امپلیمنٹیشن کمپلیشن مشن نے پاکستان میں ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ ان پاکستان منصوبہ سے حاصل ہونے والی کامیابیوں، چیلنجوں اور اسباق کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ اس تناظر میں ایچ ای سی نے ایچ ای ڈی پی منصوبے کے حتمی جائزے کا باقاعدہ آغاز کرنے کے لئے عالمی بینک کے مشن کی میزبانی کی۔ سیشن میں ایچ ای سی کے …
عالمی بینک کے مشن کا ہائیر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ ان پاکستان منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ ، منصوبہ کامیابی سے تکمیل کے قریب

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):عالمی بینک کے پانچ روزہ امپلیمنٹیشن کمپلیشن مشن نے پاکستان میں ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ ان پاکستان منصوبہ سے حاصل ہونے والی کامیابیوں، چیلنجوں اور اسباق کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ اس تناظر میں ایچ ای سی نے ایچ ای ڈی پی منصوبے کے حتمی جائزے کا باقاعدہ آغاز کرنے کے لئے عالمی بینک کے مشن کی میزبانی کی۔
سیشن میں ایچ ای سی کے متعلقہ ڈویژنل سربراہان اور ایچ ای ڈی پی کی قیادت نے شرکت کی جہاں پراجیکٹ کے مختلف اجزاء کے تحت اہم کامیابیوں، عملدرآمد کی پیشرفت اور سٹریٹجک ہدایات پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک جائزہ پریزنٹیشن پیش کی گئی۔چیئرمین ایچ ای سی ندیم محبوب نے ورلڈ بینک کے مشن کا خیرمقدم کیا اور پراجیکٹ کے لائف سائیکل کے دوران ورلڈ بینک کی جانب سے جاری شراکت داری اور تکنیکی معاونت کو سراہا۔
انہوں نے ایچ ای ڈی پی منصوبے کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی انجینئرڈاکٹرمظہر سعید نے ٹاسک ٹیم لیڈر انگا افاناسیوا کی قیادت میں عالمی بینک کے مشن کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ انہوں نے منصوبے کے نفاذ کے دوران ایچ ای سی کے ساتھ مستقل تعاون پر ورلڈ بینک کی تعریف کی۔
ایچ ای سی اور ایچ ای ڈی پی کی ٹیموں کی لگن کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے پراجیکٹ کے مقاصد کے حصول اور پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں ان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔مشن کے دوران پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ایچ ای ڈی پی سید نوید حسین شاہ کی قیادت میں ایچ ای سی کی ٹیم پراجیکٹ کے ہر حصے پر جامع پریزنٹیشنز پیش کرے گی جس میں اہم کامیابیوں، عملدرآمد کی پیشرفت اور پراجیکٹ کے لائف سائیکل سے آگے کے پائیدار منصوبوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
یہ مشن پروجیکٹ کے ترقیاتی مقاصد کے تحت پیشرفت کا جائزہ لے گا، نتائج کی توثیق کرے گا، اور سیکھے گئے اسباق کو دستاویز کرے گا۔ یہ دورہ ایچ ای ڈی پی کی اجتماعی کامیابیوں کو دستاویزی شکل دینے اور پاکستان کے اعلیٰ تعلیم کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے عالمی بینک کے ساتھ ایچ ای سی کی مسلسل شراکت داری کی توثیق کرنے کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔








