الخدمت فائونڈیشن کے زیرانتظام آغوش کالج مری میں ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):الخدمت فائونڈیشن کے زیرانتظام آغوش کالج مری میں ڈاکٹر اظہر حلیم (ڈائریکٹر رفاہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی) اور ان کی ٹیم کے تعاون سے ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ماہرین امراض چشم، امراض جلد اور ناک، کان، گلا کے ماہر ڈاکٹروں نے طلبہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں ضروری ادویات بھی فراہم کیں۔  اس موقع پر گفتگو کرتے …

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):الخدمت فائونڈیشن کے زیرانتظام آغوش کالج مری میں ڈاکٹر اظہر حلیم (ڈائریکٹر رفاہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی) اور ان کی ٹیم کے تعاون سے ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ماہرین امراض چشم، امراض جلد اور ناک، کان، گلا کے ماہر ڈاکٹروں نے طلبہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں ضروری ادویات بھی فراہم کیں۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل اعظم خان نےکہا کہ آغوش کالج مری ہمیشہ سے اپنے طلبہ کی ہمہ جہت ترقی پر یقین رکھتا ہے، صحت مند طلبہ ہی بہترین تعلیم حاصل کر کے معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹر اظہر حلیم اور رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے طلبہ کی صحت کے تحفظ کے لیے اپنا قیمتی وقت اور خدمات پیش کیں۔