کیپٹن (ر) محمد خرم آغا کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کا انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ کے ہیڈکوارٹرز ویانا کا دورہ

ویانا۔20اکتوبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کیپٹن (ر) محمد خرم آغا کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے پیر کو انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ (آئی سی ایم پی ڈی) کے ہیڈکوارٹرز ویانا کا دورہ کیا۔ وفد میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور مینجنگ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن (او پی ایف) افضل بھٹی بھی شامل تھے۔یہ دورہ آئی سی ایم …

ویانا۔20اکتوبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کیپٹن (ر) محمد خرم آغا کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے پیر کو انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ (آئی سی ایم پی ڈی) کے ہیڈکوارٹرز ویانا کا دورہ کیا۔ وفد میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور مینجنگ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن (او پی ایف) افضل بھٹی بھی شامل تھے۔یہ دورہ آئی سی ایم پی ڈی کے ڈائریکٹر جنرل مائیکل اسپنڈیلاگر کی دعوت پر کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفد نے ڈائریکٹر جنرل سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور "سلک روٹس ریجن” ٹیم سے پاکستان میں جاری منصوبوں خصوصاً بارڈر مینجمنٹ اور مائیگریشن گورننس کے حوالے سے بریفنگ حاصل کی۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان آئی سی ایم پی ڈی کا کلیدی شراکت دار ہے اور تنظیم پاکستان کی محفوظ، منظم اور باقاعدہ ہجرت کے فروغ کے لیے حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان محفوظ ہجرت کے فروغ اور بارڈر کنٹرول و مائیگریشن گورننس میں جدید اقدامات کے نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستانی وفد 21 اور 22 اکتوبر کو ویانا میں منعقد ہونے والی آئی سی ایم پی ڈی کی سالانہ "ویانا مائیگریشن کانفرنس” میں بھی شرکت کرے گا جو یورپ میں ہجرت سے متعلق سب سے بڑا بین الاقوامی فورم ہے جہاں مختلف حکومتوں، بین الاقوامی تنظیموں، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندے عالمی رجحانات، چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔یہ دورہ مائیگریشن اور بارڈر مینجمنٹ کے شعبوں میں پاکستان کی بین الاقوامی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنانے کی ایک اہم پیشرفت ہے۔