فیض آباد احتجاج کیس ، آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید گواہان طلب

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر ہونے والے احتجاج کے کیس میں آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔ پیر کے روز سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنمائوں کی جانب سے وکیل الیاس صدیقی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ استغاثہ …

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر ہونے والے احتجاج کے کیس میں آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔ پیر کے روز سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنمائوں کی جانب سے وکیل الیاس صدیقی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے پانچ گواہان نے عدالت میں پیش ہو کر جرح کا سامنا کیا۔

پی ٹی آئی رہنما عامر محمود کیانی، راجہ ماجد اور دیگر بھی عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی۔ مذکورہ مقدمہ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج ہے۔