ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل نمائش کراچی ایکسپو سینٹر میں 23 تا 25 اکتوبر منعقد ہو گی،مقصد پاکستان میں صحت کے شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہے

کراچی ۔21اکتوبر (اے پی پی):ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل نمائش23 تا 25 اکتوبر 2025 کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گی جس کا انعقاد ای کامرس گیٹ وے پاکستان اور وفاقی وزارتِ صحت کی مشترکہ کوششوں سے کیا جا ئے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایکسپو میں 24ممالک کے وفودکی شرکت متوقع ہے جن میں چین، روس، ایران، برطانیہ، ترکیہ اور ہنگری بھی شامل ہیں، …

کراچی ۔21اکتوبر (اے پی پی):ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل نمائش23 تا 25 اکتوبر 2025 کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گی جس کا انعقاد ای کامرس گیٹ وے پاکستان اور وفاقی وزارتِ صحت کی مشترکہ کوششوں سے کیا جا ئے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپو میں 24ممالک کے وفودکی شرکت متوقع ہے جن میں چین، روس، ایران، برطانیہ، ترکیہ اور ہنگری بھی شامل ہیں، تین روزہ نمائش سے 150 ملین ڈالرکے کاروباری حجم کی توقع کی جا رہی ہے۔ایکسپو میں’’مستقبل کے ہسپتال و صحت کی نگہداشت‘‘ اور ’’ڈیجیٹل ہیلتھ‘‘ کے موضوعات پر خصوصی کانفرنسز کا انعقاد ہو گا،اس ایونٹ کا مقصد پاکستان میں صحت کے شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہے۔

ایونٹ ڈائریکٹر فرحان انیس کے مطابق پاکستان میں صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے مریضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم تخلیق کیا جائے گا،ہیلتھ ایشیا نمائش میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال صحت کے شعبے میں انقلاب لائے گا۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے 22واں ہیلتھ ایشیا پاکستان صحت کے شعبے کی ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔