اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے ملاقات کی جس میں پاکستان سٹیل ملز کی بحالی اور بحری و صنعتی شعبے کے انضمام پر مبنی جدید منصوبہ ’’سی ٹو اسٹیل گرین میری ٹائم انڈسٹریل کوریڈور‘‘پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے اس موقع پر پورٹ قاسم میں …
وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری سے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی ملاقات، سی ٹو اسٹیل گرین میری ٹائم انڈسٹریل کوریڈورپر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے ملاقات کی جس میں پاکستان سٹیل ملز کی بحالی اور بحری و صنعتی شعبے کے انضمام پر مبنی جدید منصوبہ ’’سی ٹو اسٹیل گرین میری ٹائم انڈسٹریل کوریڈور‘‘پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے اس موقع پر پورٹ قاسم میں پہلا ’’سی ٹو اسٹیل گرین انڈسٹریل کوریڈور‘‘قائم کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ آئندہ دس برسوں میں تقریباً 13 ارب ڈالر کی بچت کا ذریعہ بنے گا۔جنید انوار چوہدری نے کہا کہ یہ منصوبہ بحری و صنعتی شعبوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرے گا جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کو ایک جدید اسٹیل پراسیسنگ اور شپ ری سائیکلنگ و ریپیئر کمپلیکس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، اس اقدام سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بچت کے ساتھ ساتھ مقامی صنعت کے فروغ اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سی ٹو اسٹیل کوریڈور پاکستان کے صنعتی ڈھانچے میں پائیدار ترقی، ماحولیاتی تحفظ اور تکنیکی خود کفالت کے نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے وزارتِ بحری امور کی تجویز کو قابلِ عمل اور دور رس اثرات کی حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس منصوبے پر متعلقہ وزارتوں کے باہمی اشتراک سے فوری عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی و بحری شعبوں کی مربوط ترقی سے سرمایہ کاری، برآمدات اور مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا جو ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استحکام فراہم کرے گا۔








