راولپنڈی۔21اکتوبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا تعاقب کرنے اور صوبہ بلوچستان کو اس لعنت سے نجات دلانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں، پاکستان علاقائی امن اور استحکام کا خواہاں ہے، ملکی علاقائی سالمیت کی کسی بھی بالواسطہ یا بلاواسطہ خلاف ورز ی کا مضبوط اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا ، اپنے …
پاکستان علاقائی امن و استحکام کا خواہاں ہے، ملکی علاقائی سالمیت کی کسی بھی بالواسطہ یا بلاواسطہ خلاف ورزی کا مضبوط اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

مزید خبریں
راولپنڈی۔21اکتوبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا تعاقب کرنے اور صوبہ بلوچستان کو اس لعنت سے نجات دلانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں، پاکستان علاقائی امن اور استحکام کا خواہاں ہے، ملکی علاقائی سالمیت کی کسی بھی بالواسطہ یا بلاواسطہ خلاف ورز ی کا مضبوط اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا ، اپنے شہریوں کی زندگیوں اور فلاح و بہبود کا تحفظ کیاجائے گا۔منگل کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 17ویں قومی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کی۔

انہوں نے شرکاء کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، انتہائی متحرک، لچکدار اور محب وطن لوگوں سے مالا مال ہے جو اس کی اصل دولت ہیں۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی جو بلوچستان کے سماجی و اقتصادی منظرنامہ کو عوام پر مبنی نقطہ نظر کے ذریعہ بہتر بنانے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان کے عوام کے فائدے کے لیے صو بہ کی بے پناہ اقتصادی صلاحیتوں کے ادراک پر زور دیا۔
انہوں نے سول سوسائٹی کے تعمیری کردار کو تسلیم کرتے ہوئے خاص طور پر نوجوانوں کو مشغول اور بااختیار بنانے میں پائیدار ترقی میں ان کے اہم کردار پر زور دیا اور بلوچستان میں طویل مدتی خوشحالی کے تناظر میں ذاتی سیاسی ایجنڈوں کی نفی کی۔آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ بھارتی حمایت یافتہ پراکسیز، فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج تشدد کرنے کیلئے بدنیتی کے ساتھ عوام دشمن اور ترقی مخالف ایجنڈوں کا پرچار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کا تعاقب کرنے اور صوبے کو اس لعنت سے نجات دلانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔فیلڈ مارشل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام کا خواہاں ہے، اس کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی بالواسطہ یا بلاواسطہ خلاف ورزی کا مضبوط اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا اوراپنے شہریوں کی زندگیوں اور فلاح و بہبود کاتحفظ کیا جائے گا۔ورکشاپ کا اختتام ایک واضح انٹرایکٹو سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ ہوا۔








